افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد

 افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا، گلبدین نائب کو  آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا  گیا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پرگلبدین نائب کو میچ فیس کا 15 فیصدجرمانہ کیا  گیا،ایمپائر کےفیصلے پر ناگواری  دکھانے پر افغان اسٹار کو جرمانہ کیاگیا ،آئی سی سی  نے گلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا،میچ کے 11 ویں اوور میں ایمپائر کی جانب سےراشد خان کی گیند پر  ایل بی ڈبلیو  نہ دینے پر  گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔

Watch Live Public News