’’پاکستانی نوجوان اپنی روح فروخت نہ کریں ‘‘

’’پاکستانی نوجوان اپنی روح فروخت نہ کریں ‘‘
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ درحقیقت امیر اور آزاد انسان وہ ہوتا ہے جس کی روح انمول ہوتی ہے اور کوئی بھی مادی قیمت اسے خرید نہیں سکتی ٗ پاکستانی نوجوان کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے قرنطینہ ہونے کے دوران بھی پیغام دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کورونا جیسی مہلک وبا کا شکار ہونے کے با وجود پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جلال الدین رومی کی شاعری کا ایک حصہ شیئر کیا جس میں ممتاز فارسی شاعر کا کہنا ہے کہ ’’ کسی بھی چیز کے بدلے اپنی روح فروخت نہ کرو ٗ یہ واحد چیز ہے جو تم اپنے ساتھ اس دنیا میں لاتے ہو اور واحدچیز ہے جسے تم اپنے ساتھ واپس لے کر جائو گے۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1373920662725726208وزیر اعظم عمران خان نے رومی کی اس شاعری کے ساتھ لکھا ’’ واقعی ایک آزاد ٗ امیر انسان وہ ہوتا ہے جس کی روح انمول ہوتی ہے ٗ کسی بھی مادی قیمت سے مبرا ۔پاکستان کے نوجوانوں کے نام ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کورونا کی شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں مگر وزیر اعظم اس دوران بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں۔

Watch Live Public News