پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا واپسی سے انکار

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا واپسی سے انکار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ باغی ارکان کی تعداد 35 ہو چکی ہے، ان میں سے کوئی بندہ واپس نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے زیادہ تر سینئر سیاست دان ہیں۔ کوئی ایسی ویسی صورت حال ہوئی تو نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے پی ٹی آئی کے منحرف رکن احمد حسین ڈیہڑ نے کہا مجھ پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا۔ میں ہی وہ شخص ہوں جس نے 40 کروڑ روپے کی زمین مفت ریسکیو 1122 کو دے دی تھی۔ میرے گھر پر غنڈہ بریگیڈ سے حملہ کرایا گیا۔ بات عزت کی ہے۔ کیا باپ ایسے ہوتے ہیں کہ بیٹے کے گھر میں بندے گھسا دیں۔ دوسری جانب نور عالم خان نے کہا ہمیں گالیاں دینے کے بعد حکومت کس منہ سے ہماری واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ عمران خان اگر انسان کو انسان کی نظر سے دیکھتے تو یہ حالات نہ ہوتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔