’ملک میں تبدیلی یونیورسٹی اور طلبہ کو لانی ہے‘

’ملک میں تبدیلی یونیورسٹی اور طلبہ کو لانی ہے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہے؟ کسی سیاست دان، مولانا یا بیورو کریٹ نے پاکستان تبدیل نہیں کرنا، ملک میں تبدیلی یونیورسٹی اور طلبہ کو لانی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی سیاستدان یا مذہبی رہنما نے پاکستان کو نہیں بدلنا، تبدیلی طلبا نے لانی ہے۔ پاکستان اور آپ کا مستقبل آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ ڈگری لیکر گھر نہیں بیٹھنا پاکستان کی معیشت میں حصہ ڈالنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پاکستان صرف 7 ماہ میں سب سے بڑا ایکسپورٹر بنا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔