حکومت کا رحمت العالمین اتھارٹی کومزید فعال کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رحمت العالمین اتھارٹی کومزید فعال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت کا رحمت العالمین اتھارٹی کومزید فعال کرنے کا فیصلہ۔ وزیر اعظم نے 10 رکنی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمین ایڈوائزری بورڈ کے چئیرمین ہوں گے۔ ایڈوائزری بورڈ میں ڈاکٹر عطاء الرحمن، حمزہ یوسف، سید حسین نصر کو شامل کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد مغفوری، ڈاکٹر جوزف لمبرڈ، ڈاکٹر ولید الانصاری، بیرسٹر ندرت بی ماجد ایڈوائزری بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ ایڈوائزری بورڈ میں ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر باسط کوشل اور ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کو بھی شامل کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی تھی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔