الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی ) نے 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا، 15 جنوری 2023 کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیڈرل گورنمنٹ، وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ و آئی جی سندھ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سپیشل سیکورٹی کا انتظام کریں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے سماعت کے بعد 15 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔