مودی سرکار کی کابینہ سے لیکر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ

مودی سرکار کی کابینہ سے لیکر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ
کیپشن: مودی سرکار کی کابینہ سے لیکر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ

ویب ڈیسک: انتہا پسندمودی کے قریبی ساتھی اڈانی گروپ کے "گوتم اڈانی" پر کرپشن کے الزام میں امریکا میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ مودی کے وزراء اور اسکے قریبی لوگ اب غیر ملکی سرزمین پربھی پکڑے جارہےہیں۔

گوتم اڈانی پر ایک بڑے فراڈ اسکیم کے تحت کروڑوں ڈالر رشوت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اڈانی نے بھارت کےدفاعی شعبوں سے لیکر میڈیا کے کاروبار میں بڑی سطح پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

مودی اور گوتم اڈانی کی سربراہی میں  اڈانی ڈیفنس اینڈ ایروسپیس کمپنی بھارتی دفاعی پیداوار کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اڈانی پر کرپشن کا الزام عائد ہواہے، اڈانی 2023ء  میں بھی سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری میں ملوث پایا گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں اس ہیرا پھیری کے باعث مارکیٹ کو 150 ملین ڈالر کا بڑا نقصان ہوا تھا۔ 62 سالہ اڈانی کے لیے یہ فرد جرم ایک نیا دھچکا ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

اڈانی کی کرپشن پر مودی سرکار کی خاموشی کی بڑی وجہ ان کا دفاعی پیداوار کی آڑ میں کرپشن میں گٹھ جوڑہے۔ مودی اڈانی کرپشن کے باعث ہی بھارت کے خریدے گئےمیزائل کبھی غلطی سے پاکستان کی سرحد عبورکرجاتے ہیں اور کبھی اپنے ہی لوگوں پرچل جاتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے بھی اڈانی کی کرپشن کے باعث آئے روز حادثات کا شکارہو رہے ہیں۔ اڈانی جیسے کرپٹ لوگوں کی دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی کمپنیاں بھی نالاں ہیں اور اپنے آرڈر تاخیر کا شکار کر رکھے ہیں۔ مودی کی انتخابی مہم کا بڑا خرچہ اڈانی نے ہی اٹھایا۔

اڈانی بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کا مالک بھی ہے جو ایک طرح سے مودی سرکار کا ہی موقف پیش کرتا ہے۔ اڈانی کا سب کچھ سامنے آنے کے بعد اب یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ مودی سرکار کرپشن کی بادشاہ ہے۔

Watch Live Public News