گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری
سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے ہونے کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈیوژن نے یکم اکتوبر سے گیس 300 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پروٹیکڈصارفین کیلئےفکسڈ ماہانہ چارجز10سےبڑھاکر 400روپےکرنے کی تجویز ہے، گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 50 سے 300 فیصد تک اضافے کی سفارش ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کمپنیوں کو رواں مالی سال 185 ارب روپے ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، موسم سرما میں گھریلو صارفین آر این ایل جی دینے کے لئے 210 ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے، پٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس مہنگی کر کے اضافی وصولیاں کر کے آر ایل این جی کی قیمت ادا کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کےلئے گیس 1650 سے بڑھا کر 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کا ریٹ 1500 روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح سی این جی کے لئے گیس 1800 سے بڑھا کر4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس 1100 روپے 2050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے جبکہ پاور سیکٹر کے لئے گیس نرخ برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایسا کرنے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار گھریلو صارفین اور دیگر شعبوں کے لئے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔