امداد کی اپیل پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، وزیر اعظم

امداد کی اپیل پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی اپیل پر شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا مشکور ہوں، امریکی صدر نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لیے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔