پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کیلئے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ملک کیلئے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

(ویب ڈیسک ) ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ذیلی ادارے ادارے پنسٹیک کو جنوبی ایشیاء کے کولیبوریٹو سنٹر کا درجہ دے دیا۔

ترجمان شاہد ریاض خان کا کہنا ہے کہ  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی'پی اے ای سی' کا کلیدی تحقیقاتی و ترقیاتی ادارہ ہے، پنسٹیک پاکستان کا سائنسی اور تکنیکی لٹریچر کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے۔ 

ترجمان   کا کہنا ہے کہ     پنسٹیک نے ملک کے مختلف شعبوں کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،  سماجی اقتصادی شعبوں میں پنسٹیک کے قابل قدر کردار کے پیش نظر اعزاز حاصل ہوا ہے، اعزاز پی اے ای سی اور اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نمائندہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

Watch Live Public News