سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنادیا ، الیکشن کمیشن ذرائع کا ردعمل

سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنادیا ، الیکشن کمیشن ذرائع کا ردعمل

(ویب ڈیسک )   سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن ذرائع  نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنادیا ہے، الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟.

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق   الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا حق دار قرار دینے کے بارے میں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

70 صفحات  پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ   الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،  آئین یا قانون سیاسی جماعت کو انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے سے نہیں روکتا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ   الیکشن کمیشن کا بنیادی کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے،   الیکشن کمیشن فروری 2024  میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا،   الیکشن کمیشن بنیادی فریق مخالف کے طور پر کیس لڑتا رہا، الیکشن کمیشن کی غلطیاں انتخابی عمل متاثر کریں تو عدالتی مداخلت ضروری ہو جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر بھی وضاحت کی۔ تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ   پی ٹی آئی کی کیس میں فریق بننے کی درخواست ہمارے سامنے موجود تھی۔

Watch Live Public News