پاکستان کی پہلی ہائی سپیڈ و بلٹ ریل بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی

پاکستان کی پہلی ہائی سپیڈ و بلٹ ریل بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی

(ویب ڈیسک )دانش منیر: محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کا پروپوزل تیار کر لیاوزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ہائی سپیڈ ریل کے پروپزل کی سمری تیار کرکے ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل پر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان کی پہلی ہائی سپیڈ ریل بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کا پروپوزل تیار کر لیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ہائی سپیڈ ریل کے پروپزل کی سمری تیار کرکے ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

 پبلک نیوز کو ملنے والے سرکاری دستاویزات کے مطابق لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل پر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کا تخمینہ لگایا گیا ہے,ہائی سپیڈ و بلٹ ریل سے لاہور سے راولپنڈی کے مابین فاصلہ دو گھنٹے پندرہ منٹ میں طے ہو سکے گا, ہائی سپیڈ ریل 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ پر چل سکے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ  کی جانب سے منصوبے کی تفصیلی فیزیبیلیٹی سے قبل پاکستان ریلوے کے انجینئر و ڈومین ایکسپرٹ سے پری فیزیبیلیٹی تیار کروانے کی تجویز دی گئی۔

  محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ  محکمہ ریلوے کی پری فیزیبیلیٹی کو دیکھتے ہوئے، منصوبے ہر اگلا لائحہ عمل ریار کیا جائے،پری فیزیبیلیٹی ہائی سپیڈ ریل پراجیکٹ کنسلٹنت کی مدد سے تیار کروائی جائے،پری فیزیبیلیٹی کے لیے فنڈنگ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فراہم کرے گا۔

چین کے تعاون سے سی پیک منصوبے کے تحت چھ ارب 78 کروڑ 80 لاکھ لاگت سے ایم ایل ون منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے، ہائی سپیڈ ریل منصوبے کے لیے اپ فرنٹ رقم بھی بڑا چیلینج ہے، ہائی سپیڈ ریل سے کتنے لوگ مستفید ہونگے،موٹر وے و ایئر لائن ریونیو پر کیا فرق پڑے اس کی بھی رپورٹ تیار کروائی جائے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔