(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں پولیس اسٹیشن میں دھماکا میں 31 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی سٹی پولیس تھانہ کے اندر دھماکا ہوا ہے۔دھماکے میں زخیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 1 بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ریسکیو اپریشن مکمل کردیا گیا ہے جبکہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔