پی ٹی آئی مخصوص نشستیں معاملہ، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی مخصوص نشستیں معاملہ، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع
کیپشن: پی ٹی آئی مخصوص نشستیں معاملہ، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ابہام دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب قانون بنا دیا ہے۔ بتایا جائے پارلیمنٹ کے قانون پر عملدرآمد کریں یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر؟

الیکشن ترمیمی ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے کو؟ الیکشن کمشین نے رہنمائی مانگ لی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے خط لکھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی۔ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان نے بھی ترمیمی قانون پر عملدرآمد کیلئے رجوع کیا۔ عدالتی فیصلے پر 39ارکان کی حد تک الیکشن کمشن عملدرآمد ہوچکا ہے۔

ترمیمی ایکٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترمیم کرکے ماضی سے اطلاق کیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے واضح ہیں کہ پارلیمنٹ کی دانش کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔ عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہوگا۔

Watch Live Public News