24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ بھارتی شہری کووڈ 19 کا شکار ہو گئے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 ہو گئی۔ 2 ہزار 163 بھارتی شہری 24 گھنٹوں کے دوران چل بسے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 920 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے آگے صحت کا نظام ناکام ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔