پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں جب کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟ . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے، حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طورپرتقسیم ہے۔