آئی ایم ایف کی طرف سے 2ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ

آئی ایم ایف کی طرف سے 2ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو غیر مشروط طور پر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرض آج مل جائے گا جس کے بعد پاکستان کے زر مبالہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات پاکستانی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، آئی ایم ایف کی طرف سے غیر مشروط قرض پاکستان کو ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔ https://twitter.com/IMFNews/status/1429501708821049345 عالمی ادارے سے پاکستا ن کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالرکا قرض آج مل جائے گا، یہ قرض عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کو غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے اس غیر مشروط قرض کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں یہ توقع ظاہر کی گئی کہ تمام رکن ممالک اس سہولت کو ٹھیک طریقے سے استعمال کریں گے۔

Watch Live Public News