سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سے متعلق بڑا انکشاف

سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سے متعلق بڑا انکشاف
کراچی ( پبلک نیوز) کراچی میں نیو کراچی تھانہ کی حدود میں سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ، پولیس نے گرفتار ملزمہ شبانا کوثر کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ وکیل مدعی ایم عمران اعوان نے کہا کہ ملزمہ کے ساتھ اور لوگ بھی ملوث ہیں۔ ملزمہ کے ساتھ سابق شوہر ملوث ہے۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ واردات کی گئی۔ عدالت کو بتایا کہ ملزمہ اس سے قبل دو نکاح کر چکی ہے۔ متاثرہ نوجوان سے ملزمہ نے تیسری شادی تھی۔ ملزمہ سابقہ شوہروں کے ساتھ ملتی رہتی تھی۔ متاثرہ نوجوان عثمان کے 22 اکتوبر کو طلاق دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا تھا۔ 19 اگست کی دوپہر محمد عثمان پر اس کی سابق بیوی نے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا اور فرار ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔