بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی آفر ٹھکرا دی

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی آفر ٹھکرا دی

پبلک نیوز: کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کی آفر ٹھکرا دی.

فخر زمان نے بھی بگ بیش لیگ کھیلنے سے منع کردیا. قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بگ بیش انتظامیہ کو کھیلنے سے منع کیا. بابر اعظم نے بگ بیش مینجمنٹ کو جواب دیا کہ گزشتہ تین ماہ سے گھر والوں سے دور ہوں اس لئے تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں. قومی کھلاڑیوں میں سے حارث روف، شاداب خان بگ بیش کھیلیں گے.

یاد رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کھویا ہوا تاج واپس حاصل کر لیا ہے۔ وہ ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے ہیں‌۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کر دی۔ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بالنگ کیٹیگری میں اسپین بالر شاداب خان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔۔ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے۔ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔