لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک آئی ٹی میں انقلاب سے تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔ آج مہنگائی بڑا مسئلہ ہے۔ تھوڑا معاشی طور پر سنبھلتے ہیں تو ڈالر اوپر چلا جاتا ہے۔ ڈالر اوپر جاتا ہے تو قرض بڑھ جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں۔ ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں۔ روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ باہر سے چیزیں امپورٹ کرتے ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے۔ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ہم تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھل جاتے ہیں لیکن پھر ڈالر اوپر چلا جاتا ہے۔ ڈالر اوپر جائے تو قرض بڑھ جاتا ہے اور حکومت کوادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یرون ممالک بڑے پاکستانی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کار ی کے خواہش مند ہیں۔ ہمیں کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی۔