ویب ڈیسک: امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریکارڈ کو جاری کرنے کی اجازت دے دی۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی استدعا کی گئی تھی جسے امریکا کی سپریم کورٹ نے رد کر دیا ہے۔ اب سابق امریکی صدر کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو سکے گی۔ سابق صدر نے عدالتی فیصلے کو اپنے خلاف انتقاقی کارروائی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ریکارڈ سامنے آنے کے بعد سابق صدر کے مبینہ ٹیکس فراڈ سے متعلق تحقیقات ہو سکیں گے۔