لاہور (پبلک نیوز) جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔ ماں اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔ تفصیلات کے مطابق لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ہم مدد کے لیے پکارتے رہے، ہسپتال کا عملہ نہ پہنچا۔ رکشہ پہنچا تو خاتون اونچی اونچی آزیں دے رہی تھی۔ بلانے پر بھی طبی عملہ فوری نہ پہنچ سکا۔ ڈاکٹرز نے موقف دیا کہ خاتون کا تعلق لاہور سے ہے۔ خاتون اس وقت گھر سے نکلی جب حالت تشویشناک تھی۔ ان کو پہلے اسپتال پہنچ جانا چاہیے تھا۔ خاتون اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا میں اقرار کرتی ہوں مجھے رات دردیں آرہی تھیں۔ میں ساڑھے دس کے قریب کوٹ لکھپت سے جناح ہسپتال کے لیے روانہ ہوئی۔ راستے میں مختلف اشاروں پر ٹریفک بلاک کا سامنا ہونے کی وجہ سے تقریباً ادھا گھنٹہ لیٹ ہوگئی۔ متاثرہ خاتون نے کہا 11:32 سے 11:40 کے قریب جناح ہسپتال پہنچنے پر وہاں کے ڈاکٹروں اور سٹاف نے فوری علاج اور سہولیات مہیا کیں۔ میں اور میرا بچہ صحت مند ہے اور مجھے کوئی شکایات نہیں۔