(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبعیت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نو مئی میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو پی آئی سی لایا گیا ہے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے پر ہسپتال لایا گیا ۔
پی آئی سی میں سینیٹر اعجاز چوہدری کا ہولٹر ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
یا د رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل بھی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) لایا گیا تھا جہاں انکا معائنہ کیا گیا۔