گجرات : گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ ٕ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ قیدیوں کی جانب سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو یرغمال بنانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری جیل پہنچ چکی ہے،جیل کے اندر سے فائرنگ کی آواز بھی سنائی دی ہے۔