لاہور،گجرات اور جہلم میں 5.2 شدت زلزلے کے جھٹکے

لاہور،گجرات اور جہلم میں 5.2 شدت زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: لاہور،گجرات اور جہلم میں 5.2 شدت زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: لاہور، گجرات، جہلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کو زلزلہ بارے رپورٹ موصول

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کھاریاں پنجاب جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ 

Watch Live Public News