کھانے میں بے احتیاطی، ہزاروں لاہوریے ہسپتال پہنچ گئے

کھانے میں بے احتیاطی، ہزاروں لاہوریے ہسپتال پہنچ گئے

لاہور(پبلک نیوز)‌شہریوں کی جانب بسیار خوری جاری، شہر کے مختلف ہسپتالوں گیسٹرو اور معدے کی انفیکشن کے ہزاروں مریض رپورٹ ہو گئے.

لاہور کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، شہر میں گیسٹرو کے ہزاروں مریضوں ہسپتالوں میں رپورٹ ہی نہیں ہوئے، میو ہسپتال ،سروسز ،جناح ،گنگارام اور لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسیز میں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے. میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں کل رات سے 19 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے. سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں گذشتہ رات سے اب تک 18 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جبکہ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں میں اب تک تقریباً 16 سو سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں.

ادھر گنگارام ہسپتال میں اب تک 13 سو سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، لاہور جنرل ہسپتال میں اب تک تقریباً 11 سو مریض رپورٹ ہو چکے ہیں. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں بے احتیاطی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے.   بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت میٹابولک ڈیسیز ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے، عید قرباں پر گوشت ضرور کھائیں لیکن اس ضمن میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں، گوشت زیادہ دیر رکھ کر نہ کھانے، اچھی طرح دھو کر استعمال کرنے، صحیح پکا ہوا کھانے اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔