عید میلادالنبیؐ 17 ستمبر کو ہوگی ، حتمی اعلان ہوگیا

عید میلادالنبیؐ 17 ستمبر کو ہوگی ، حتمی اعلان ہوگیا

(ویب ڈیسک ) ربیع الاول کا چاند ںظر نہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے   مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس   چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت  اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

 چئیرمن رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  یکم ربیع الاول 6 ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ عید میلادالنبیﷺ 17ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

Watch Live Public News