وزیراعظم کاآزادکشمیر کیلئےریفرنڈم کرانےکااعلان

وزیراعظم کاآزادکشمیر کیلئےریفرنڈم کرانےکااعلان
تراڑ کھل ( پبلک نیوز)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انشا اللہ ایک دن آئےگا کے کشمیر کے لوگوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ کشمیر ی پاکستان کے ساتھ رہنا چاہے ہیں یا آزاد ہم ریفرینڈم کارئیں گے کشمیر کے لوگ خود فیصلہ کریں گے . وزیراعظم عمران خان نے تراڑ کھل آزاد جموں وکشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ 150 سال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کشمیرکے لوگ خود فیصلہ کریں گے وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ کشمیر کا جمہوری حق ہے وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ ریفرنڈم کے ذریعے کشمیر کےعوام فیصلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آپ کوریفرنڈم کے ذریعے حق دے گی۔ میرا ایمان ہے وہاں کشمیری جدوجہد کر رہے ہیں اور یہاں میں کر رہا ہوں۔ بھارت مجبور ہوگا۔ کشمیریوں کی آزادی کا جذبے میں کمی نہیں آئی۔ اُدھرکشمیری اورادھرکشمیریوں کا سفیرآپ کیلئے جدوجہد کرے گا۔ دنیا کے ہر فورم پر میں کشمیر کا کیس پیش کرتا رہوں گا۔ بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آرایس ایس نظریہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کر رہا ہے۔ کتنی بار نواز شریف اور آصف زرداری نے آرایس ایس کا نام لیا؟ آرایس ایس کیخلاف آواز اٹھانا تودور منتیں کرکے مودی کو شادی پر بلایا۔ نوازشریف نے مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نوازشریف نے بھارت میں حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی۔ دے وے آف دی ورلڈ کتاب میں لکھا ہے بے نظیر نے بلاول کو بتایا کس ملک میں پیسے پڑے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کسی سیاستدان کا پیسہ باہر کے ملک میں پڑا ہو تو وہ آپ کو کنٹرول کرتا ہے۔ نوازشریف اور پیپلزپارٹی نے باہر کے حکم پر الیکشن لڑا کیوں کہ انہیں پتہ تھا ان کا پیسہ کہاں پڑا ہے۔ نوازشریف اور زرداری مذمت کرتے تھے اور پاکستان میں ڈرون اٹیک ہوتے تھے۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے ہی امریکہ کوڈرون اٹیکس کی اجازت دی تھی۔ ہمارے اپنے لوگوں نے اپنے لوگوں پر بمباری کی اجازت دی ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ غریب اور کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے کامیاب پاکستان اور احساس پروگرام لے کر آرہے ہیں۔ ہر خاندان کےایک فرد کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔ ہر خاندان کے ایک فرد کو سود کے بغیر قرضہ دیا جائے گا۔ ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرایا جاسکتا۔ احساس پروگرام کے تحت 40 فیصد نچلے طبقے کو دال، آٹا، گھی اور چینی پر سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ ہم نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دے کر غربت میں کمی کی۔ آزاد کشمیر میں سیاحت کو فرو غ دینا بہت ضروری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔