لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرہ کو کراچی کے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ،جس میں عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دے دیا ۔مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کے وکلا احمد شیر جٹ اور فہد صدیقی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ مدعی کے وکیل نے عمر کے تعین کے لیے تیسرا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر اعتراض کیا ، وکیل احمد شیر جٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اس متعلقہ فیصلہ دے چکا اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ، کراچی میں میڈیکل بورڈ بچی کا ٹیسٹ کر چکا بچی کم عمر ڈیکلیئر ہو چکی ہے۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ بھی دعا زہرہ کو کراچی کے شیلٹر ہوم منتقل کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔