خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ کون؟ حقائق سامنے آگئے

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ کون؟ حقائق سامنے آگئے
کیپشن: Abduction of Khalil-ur-Rehman Qamar
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا ماسٹرمائنڈ پکڑا نہ جاسکا ، ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئےمرد اور خواتین کا گروہ بنا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کے معاملے پر نیٹ ورک کا ماسٹرمائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں نہ آسکا،پولیس نے بتایا کہ ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئے مرد و خواتین کاگروہ بنارکھاتھا، حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج سمیت 9 گرفتار ملزمان حسن شاہ کے لئےکام کرتےہیں تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں ملزمہ نے بتایا کہ  ڈرامہ نگار  سے10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے ان سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا، انھوں نے ملنے کا کہا، تب میں نے گھر بلالیا۔

یاد رہے ڈرامہ نگار  کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزمہ آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے۔

بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دےکر رقوم بٹورتی ہے۔

Watch Live Public News