سدھو موسے والا کے قتل کے بعد انکا گاناریلیز کر دیا گیا۔ 'SYL' کے عنوان سے ان کا گانا شام 6 بجے سدھو کے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا. سدھو موسے والا کے اندوہناک قتل کے بعد ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ سدھو موسے والا کے نامکمل اور غیر ریلیز شدہ گانے خاندان کے حوالے کیے جائیں گے، ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ سدھو کے والد ہی فیصلہ کریں گے کہ ان کے گانوں کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ اور اب بالآخر، سدھو موسے والا کی موت کے تقریباً ایک ماہ بعد ان کی غیر ریلیز شدہ ٹریک لسٹ کا پہلا گانا آج منظر عام پر آ گیا ہے۔ سدھو موس والا کی ٹیم نے سدھو کے نئے گانے کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا اور اعلان کیا کہ یہ گانا 23 جون شام چھ بجے ریلیز کی آجائے گا. یہ گانا 1966 کے پنجاب ری آرگنائزیشن ایکٹ اور اس کے سیکشن 78، 'دہلی چلو' مارچ اور ستلج-یمونا لنک کینال (SYL) سے متعلق ہے، میوزک ویڈیو کا اختتام اس پیغام کے ساتھ ہوتا ہے کہ آپ میں سے ہر ایک پنجاب کے دریاؤں کی حفاظت کے لیے آخری امید ہے۔گانے میں متعدد بلیک اینڈ وائٹ ویژولز ہیں جن میں پنجاب میں ہونے والی بغاوتوں کو دکھایا گیا ہے۔ گانے میں سکھ قیدی اور فارم قوانین کے خلاف حالیہ مزاحمت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔