لاہور: (ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سنگل نیشنل کریکولم پر ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایس این سی ٹریننگ کرنے والے اساتذہ سے سرٹیفکیٹ مانگ لیا ہے۔ اب سکول انفارمیشن سسٹم سے اساتذہ اپنے ٹریننگ سرٹیفیکیٹ ڈان لوڈ کر سکیں گے۔ 95 فیصد سے کم حاضری والے اساتذہ بھی اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریننگ نہ لینے والے اساتذہ کو فیس ٹو فیس لاہور میں ٹریننگ کرنا پڑے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے مطابق تمام اساتذہ کیلئے یکم اگست سے ایس این سی پر ٹریننگ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔