ویب ڈیسک: سموگ صورتحال پر لاہو کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جماعت پنجم (پرائمری) تک کل مورخہ 4 نومبر سے ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا کہناتھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ کسی بھی صورت نہیں کھلے گا۔
تفصیلات کےمطابق سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ تحصیلوں میں دورے کریں گے اگر کوئی ادارہ خلاف ورزی کرے گا تو وہ ادارہ موقع پر سیل کر دیا جائے گا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نے اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی،3 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، 12 ڈپٹی ڈی ای اوز اور 50 اے ای اوز پر مشتمل تحصیل اور مرکز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
سی ای او کا سکول ایجوکیشن پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم بھی دیا گیا، ٹیمیں ضلع لاہور میں اپنے علاقوں کا دورہ کریں گی، اگر کوئی سکول یا اکیڈمی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس ادارے کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے گی۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سکولز میں ہر طرح کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی ،والدین کو اگر کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ سی ای او ایجوکیشن آفس کے شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔