لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26 آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان نے ترمیم کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 26 آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دے۔ 26 آئینی ترمیم کے سیکشنز 7، 9، 10، 12، 13،14، 16، 17، 21 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ آئینی ترمیم کے سیکشنز کے تحت اقدامات کو بھی غیر آئینی قرار دیا جائے۔ آئینی درخواست کے زیر التواء ہونے تک جوڈیشل کمیشن و دیگر فریقین کو اقدامات سے روک دیا جائے۔

آئینی درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، قومی اسمبلی، سینٹ، اسپیکر قومی اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News