(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جیل میں ایک دن رہنا لاکھوں میں پڑتا ہے، وکلاء کروڑوں روپے کی فیسیں ایک کیس میں لیتے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کیس لڑنے والے وکلاء کو فیسیں بہت بھاری دی گئی ہیں ۔ فیسیں اتنی زیادہ ہے کہ عمران خان کا ایک دن جیل میں رہنا لاکھوں میں پڑتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے وکلاء کیسز لڑتے ہیں لیکن فیسوں کی مد میں بات چیت ہونی چاہیئے۔میں خود وکیل میں مجھے علم ہے کہ کتنی فیس جائز ہے،کروڑوں کی فیسیں ایک کیس میں ٹھیک نہیں ہیں ۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کیلئے ڈونیشنز آتی ہیں ، مجھے علم ہیں گزشتہ ایک ماہ میں وکلاء کی فیس کیلئے 7 کروڑ روپے وزیر اعلی کےپی علی امین نے ادا کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے ساتھ پیسوں کا حساب کتا ب ہونا چاہیئے اور بہت ہی مناسب فیسیں ادا ہونی چاہیئے۔