آئینی بینچ کی کازلسٹ جاری، ملٹری کورٹس ، انتخابات میں دھاندلی  کیس سماعت کیلئے مقرر

آئینی بینچ کی کازلسٹ جاری، ملٹری کورٹس ، انتخابات میں دھاندلی  کیس سماعت کیلئے مقرر

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان   کا 7 رکنی آئینی بینچ اگلے ہفتے سماعت  کرے گا۔

سپریم کورٹ نے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔7 رکنی آئینی بینچ اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے، 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ، اس کے علاوہ  جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی،  جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ 

جاری روسٹر کے مطابق  سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس سماعت کیلئے مقرر کردی ، سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جاری روسٹر کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر  کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر  کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ طلباء تنظیموں پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر  کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔

Watch Live Public News