وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے
لاہور: ہال آف فیم کا ایوارڈ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیجنڈری سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو لنچ بریک کے دوران پی سی بی ہال آف فیم ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ہال آف فیم کا ایوارڈ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے وقار یونس کو دیا۔ وقار یونس کو ہال آف فیم کی کیپ اور پلاک دے دیا گیا، ہال آف فیم کی تقریب میں وقار یونس کی والدہ، اہلیہ، بیٹا، بھائی اور بھابھی نے شرکت کی۔ چند روز قبل پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ہال آف فیم کا حصہ بن گئے تھے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےجاوید میانداد کواعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم ،فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔