ملک بھر میں 84واں یوم پاکستان آج روایتی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 84واں یوم پاکستان آج روایتی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
کیپشن: The 84th Pakistan Day is being celebrated across the country today with traditional fervor.

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی دی گئی،  آج یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

یوم پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جبکہ  اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ اختتام پذیر ہوچکی ہے۔

یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ  پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ اور فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Watch Live Public News