امریکا میں خواتین کا فیشن ’’ کراپ ٹاپ’’  نوجوان مردوں میں مقبول 

crop top
کیپشن: crop top
سورس: google

 ویب ڈیسک:  امریکا میں نوجوانوں  نے اپنے’’ سکس پیک ’’  دکھانے کےلئے خواتین کا فیشن یعنی اونچی ٹی شرٹ  پہننا شروع کردی۔  

 نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکوں نے تو  اس  رجحان کا  خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو تیزی سے اختیار کرنا شروع کردیا ہے ۔ 

 یادرہےمیوزک گروپ ’’ون ڈائرکشن’’ کے ایک رکن ہیری اسٹائلز نے سب سے پہلے اس فیشن کو اختیار کیا تھا۔ 

تخلیق کار ڈیوین مائیکلز، جن کے ٹک ٹاک پر 1.5 ملین سے زیادہ لائکس ہیں اور وہ سابق ایتھلیٹ بتاتے ہیں نے بھی   کراپ ٹاپ کو پروموٹ کرنا شروع کردیا ہے  

 امریکا کے بڑے برانڈ اسٹورز نے مردوں کے لیے کراپ ٹاپس بنانا شروع کر دیے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر اسے تنقید کانشانہ بھی بنایا گیا ہے کچھ افراد نے اسے نسوانی قراردیا تو کچھ نے اسے مردوں کی توہین بتایا۔ کئی افراد کا کہنا تھاکہ اگر سکس پیک کی جگہ بڑھا ہوا پیٹ ہو تو کیا پھر بھی کراپ ٹاپ فیشن ہی رہے گا؟