راولپنڈی: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں ۔