پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ مال برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ مال برآمد
کیپشن: Operations of Pakistan Coast Guards, recovery of huge quantity of drugs and smuggled goods

ویب ڈیسک: پاکستان کوسٹ گارڈز نے دوران انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں کارروائیاں کی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پکڑی جانے والی اشیاء میں چرس 2052 کلو گرام، بھاری مقدار میں سپارئی،  گٹکامکس   سگریٹ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسمگل کیا جانے والا کپڑا , ڈیری مصنوعات, بیکری  مصنوعات کے ساتھ گروسری کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ دیگر سامان میں کاسمیٹکس اور الیکٹرانک اشیاء ڈسپنسر استعمال شدہ لیپ ٹاپ، ریفریجریٹرز اور ٹائل شامل ہیں۔

ٹائر، اسپیئر پارٹس، سپیڈ بوٹس مختلف اقسام کی گاڑیاں ،ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ 5 اونٹ بھی ضبط کئے گئے۔ کارروائی کے دوران 25 غیرقانونی تارکین وطن  بھی شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News