ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔تاہم پاکستان کی دو وکٹیں جلد ی گر گئیں، بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے بابر اعظم کو اپنے پہلے اوور میں جبکہ محمد رضوان کو 4 رنز پر چوتھے اوور کی آخری گیند پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالا۔ افتخار احمد نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا ئے ، شاداب خان 5 ، حیدر علی 2،محمد نواز 9 ، آصف علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔