ویب ڈیسک: (علی زیدی) رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ابراہیم علی خان بھارتی سنیما کے سب سے کامیاب اسٹار بچوں میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن وہ اب تک سب سے زیادہ امیر نہیں ہیں۔
یاد رہے ’’ سٹار کڈ ’’کی اصطلاح فلمی اداکاروں اور فلم سازوں کے بچوں کی پروفیشنل کامیابی بیان کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
یہ ان لوگوں کی اولاد ہے جو زیادہ تر خود عوامی شخصیات ہیں لیکن بعد کے برسوں کے دوران ان کے بچوں نے بھی اپنے والدین کے شعبوں میں کامیابی حاصل کرکے اپنے طور پر مشہور شخصیت بن گئے۔
لیکن عوام کی نظروں میں رہنے کی وجہ سے ان میں سے بہت سے اسٹار کڈز خود بھی اب کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ امیر ترین بھارتی سٹار کڈ راکیش روشن کے بیٹے ہریتک روشن ہیں جن کی دولت نے بھارت کے ٹاپ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ہریتک روشن، اس وقت بھارت کے تمام 'اسٹار کڈز' میں سب سے امیر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ہریتک کے پاس 3100 کروڑ بھارتی روپے ($370 ملین یا 10 کھرب پاکستانی روپے) کی مجموعی مالیت ہے، جو اسے اپنے ہم عصر اسٹار کڈز سیف علی خان1200 کروڑ بھارتی روپے (4 کھرب پاکستانی روپے)، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور400 کروڑ بھارتی روپے (1 کھرب 32 ارب پاکستانی روپے)، عالیہ بھٹ 550 کروڑ بھارتی روپے( 1 کھرب82 ارب پاکستانی روپے) اور یہاں تک کہ تامل اسٹار کڈز جیسے رام چرن1340 کروڑ پاکستانی روپے (4کھرب 42 ارب پاکستانی روپے)، جونیئر این ٹی آر500 کروڑ بھارتی روپے (1 کھرب65 ارب پاکستانی روپے) اور پربھاس 300 کروڑ بھارتی روپے (1 کھرب20 ارب پاکستانی روپے)۔ درحقیقت، ہریتک کی دولت بھارتی ٹاپ اسٹارز کی دولت سے بھی زیادہ ہے جن میں عامر خان (₹1800 کروڑ)، رجنی کانت (₹400 کروڑ)، اور سلمان خان (₹2900 کروڑ) شامل ہیں۔