ایشوریا کی ابھیشیک کیساتھ شادی پر سلمان خان نے کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

ایشوریا کی ابھیشیک کیساتھ شادی پر سلمان خان نے کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے میگا سٹار سلمان خان کی ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی پر ماضی میں کی گئی گفتگو  ایک بار پھر  وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ابھیشیک ایشوریا کی عوامی مقامات پر علیحدہ علیحدہ  انٹری  دونوں کے درمیان   علیحدگی کی خبروں کو طول دے رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اس علیحدگی کی وجہ   ابھیشیک کے اداکارہ نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق کو قرار دے رہے ہیں تو  وہیں ایشوریا کے ان کے دوست ڈاکٹر سے دوستی کو بھی مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے جو فی الحال ابھیشیک بچن سے شادی کے تعلق میں ہیں، مبینہ  طو ر پر اپنی شادی سے قبل   سلمان خان کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہ چکی ہیں،تاہم اب  بھارتی میڈیا پر دبنگ سٹار سلمان خان کا ایشوریارائے اور ابھیشیک بچن کی شادی پر دیا گیا بیان بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

انٹرویو  کے دوران جب   سلمان خان سے ان پر   ایشوریا کیساتھ  بدسلوکی کے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا  تھا کہ ’اس بارے میں کیا کہوں، میں ایک چیز پر یقین رکھتا ہوں وہ یہ کہ انسان کی ذاتی زندگی اس کی ذاتی  ہے، اگر میں اس کا دفاع کرنے  لگوں تو کہیں کوئی آپ کی زندگی کا  بھی حصہ تھا اور آپ اس سے انکار کر رہے ہوں گے‘۔

’بہترین کام خاموش رہنا ہے، اتنے سال گزر گئے ہیں، آپ جانتے ہیں، وہ  ( ایشوریا ) کسی کی بیوی ہے، ایک بڑے خاندان  میں اس کی شادی ہوئی ہے اور  میں بہت خوش ہوں کہ اس کی شادی ابھیشیک سے ہوئی، میرے خیال میں ابھیشیک بہت اچھا انسان ہےاور یہی سب سے اچھی چیز ہے جو کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ پسند کرے گا‘۔

سلمان خان نے مزید کہا  تھا کیوں کہ آپ نہیں چاہتے، ایک بار جب آپ کی کسی سے  دوستی ختم ہو جائے تو وہ شخص آپ کے بغیر دکھی ہو، آپ خواہش کرتے ہیں کہ وہ شخص آپ کے بغیر  خوش رہے، اگرچہ یہ ایک خود غرضی بھی ہے لیکن آپ  اس طرح قصور وار نہیں ہوتے‘۔

ویڈیو میں دیے گئے بیان پر بالی ووڈ سلمان خان آج بھی قائم ہیں، متعدد بار دونوں کسی ایونٹ میں اکٹھے میں ہوئے مگر سلو بھائی نے ایشوریا کو نظر انداز کیا تاکہ معاملات مزید بگڑ نہ جائیں۔

Watch Live Public News