ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ ریاستی جبر کے خلاف آواز اٹھائی ہے، آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا جبکہ دوبارہ اپنے انداز میں سیاسی مخالفین کو جواب دوں گا۔ شہباز گل نے کہا میں گاؤں سے تعلق رکھتا ہوں۔ ہم پیدائشی طور پر محبِ وطن ہیں، امریکا کی پُرآسائش زندگی وطن کی محبت کیلئے چھوڑی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے لیڈر کیساتھ کھڑا تھا، اور اب بھی کھڑا رہوں گا۔ عوام عمران خان کی ایک کال پر باہر نکلیں گے۔میں ریاستی ظلم وجبر کے اس تمام سفر میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں.میرے لیڈر عمران خان جس طرح اپنے کارکن کے لیے باہر نکلے اسکی مثال نہیں ملتی۔ تمام مکتبہ فکر کی سپورٹ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 23, 2022
باقی تفصیلات اس وی لاگ میں:https://t.co/n35S4KF5E9
حال ہی میں جیل سے رہا ہونےوا لے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ اپنے پہلے ویڈیو بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ حراست کے دوران انہیںبد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری کا تمسخر اڑانے والوں کو اللہ ہدایت دے، اگر کسی جماعت کے کارکن کے ساتھ ایسا تشدد ہوا تو اس کے خلاف میں خود باہر نکلوں گا۔