اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسلام آباد میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 دن کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں اسلام آباد آنے والی ٹرانسپورٹ دو روز کیلئے بند رہے گی ۔جبکہ ملک بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت نے انتظامیہ نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو دو دن کیلئے اسلام آباد آنے اور شہر سے باہر جانے سے پابندی لگا دی ہے جس کے بعد عملی طور پر یہ سفر ممکن نہیں ہو سکے گا ٗ یہ پابندی جڑواں شہروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کوروناکی تیسری شدید لہر کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت چلنے والے تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج سے عید الفطر تک بند کردئیے گئے ہیں ۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی انتظامیہ کی جانب سے ایریا ایجوکیشن افیسر اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے ٗ جس کے بعد آن لائن ایجوکیشن پروگرام کو جاری رکھا جائے ۔اس دوران ضروری سٹاف کو ہی تعلیمی اداروں میں بلایا جائے۔