ٹوئٹر پر ’’پاکستان سٹینڈز ودانڈیا‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

ٹوئٹر پر ’’پاکستان سٹینڈز ودانڈیا‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

بھار ت میں کورونا وباء کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے ٹویٹر صارفین کی جانب سے ہمسایہ ملک کے شہریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی دیکھنے میں آ رہا ہےاس حوالے سے ٹویٹر پر مختلف ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ 

بھارتی شہریوں کی جانب سے پاکستانیوں کےانسانی ہمدردی کے اس جذبے کی تعریف کی جا رہی ہے. صارفین نے لکھا کہ سیاسی اختلافات ایک طرف، ہمیں لازمی طور پر انسانی بنیادوں پر بھارت کی مدد کرنی چاہیے ، انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ نئی دہلی کے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے مزید 20 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3 لاکھ 46 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 624 افراد کی جان لے لی ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 940 تک جا پہنچی ہے جبکہ کووڈ 19 سے مرنیوالوں کی کل تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 554 ہو گئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے ساتھ آکسیجن کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یہ صورتحال بدلنے میں وقت لگ سکتا ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔