ٹک ٹاک اسٹار زرناب فاطمہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل 

ٹک ٹاک اسٹار زرناب فاطمہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، دعاؤں کی اپیل 
کیپشن: Tik Tok star Zarnab Fatima shifted to hospital in critical condition, appeal for prayers

ویب ڈیسک: (علی زیدی)مشہور ٹک ٹاک اسٹار زرناب فاطمہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ 

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی زرناب فاطمہ کی حالت تشویشناک ہے ، شوہر لاریب خالد نے اپنی اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کردی۔

گزشتہ شب لاریب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نم آنکھوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اطلاع دی کہ وہ حاملہ زرناب کو اسپتال روٹین کے چیک اپ کیلئے لائے تھے لیکن ڈاکٹرز نے کسی خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کیلئے زرناب کو داخل کرلیا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے زرناب کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ایک تصویر جاری کی۔ 

لاریب نے اس تصویر کیساتھ لکھا کہ ’زرناب کو اور ہمارے بچے کو دعاؤں کی ضرورت ہے ، آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے، دعا کیجیے کہ ماں اور بچہ دونوں خیریت سے رہیں، ہمیں آپ سب کی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

آپریشن کے بعد کی اپڈیٹ میں لاریب نے بتایا کہ ’زرناب الحمداللہ ٹھیک ہے، بچے کی حالت تشویشناک ہے، دعاؤں کی خاص درخواست ہے آپ سب سے کہ اللہ بچے کو صحتیاب کرے، اور جلد ٹھیک کرے، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے اپنی آخری اسٹوری میں ایک بار پھر  بچے کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے چاہنے والوں سے بہت سی دعاؤں کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ مارچ 2023 میں نکاح اور نومبر 2023 میں شادی کرکے اپنی نئی دنیا بسانے والی ٹک ٹاکر جوڑی زرناب فاطمہ اور لاریب خالد مئی کے آخر میں اپنی فیملی کے اضافے کی اطلاع منفرد انداز میں مداحوں کو دی تھی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر