’نیب کا ایمان عمران خان کا فری احتساب ہے ‘

’نیب کا ایمان عمران خان کا فری احتساب ہے ‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان عمران خان کا فری احتساب ہے، کیا نیب چیئرمین کو بی آر ٹی منصوبےمیں کرپشن نظر نہیں آتی؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بارہ تاریخ کو نوٹس بھیجا گیا، اس سے پہلے اسلام آباد نیب نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا ، پولیس اور نیب کے حصار میں جواب جمع کرا دیا ہے . مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے کرائے کے ترجمان کہتے مسلسل جھوٹ بولتے ہیں ، کہتے ہیں احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیا، حکومت چینی اور آٹا اور دوائیوں کا ٹھیکہ چوروں کو دیا، حکومت کو پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آرہے .

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، پنجاب کے ریلیف منصوبے بند کیے گئے، نواز شریف اور شہبازشریف کو اللہ تعالی نے ہمیشہ سرخرو کیا ، نیب کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، وہ پوچھتے ہیں پینتالیس لاکھ کے پودے کیوں لگائے ، نوازشریف کے سامنے اُن کی بیٹی مریم نواز کو ہتھ کڑیاں لگائی گئیں، ملک پر عمران خان پرائیوٹ کمپنی لمیٹیڈ مسلط ہے ، صحافیوں کے ساتھ کھلے عام زبان بندی کی جاتی ہے، گولیاں چلائی جاتی ہے ، میڈیا اتھارٹی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں .

انہوں نے کہا عثمان بزدار عمران خان کے ملازم ہیں ، اب چینی آٹا چوروں کا احتساب ہوگا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔