توشہ خانہ تحائف کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف دو نااہلی ربفرنسز میں سےایک ریفرنس خارج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے 6 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی، پی ٹٰی آئی کے چیرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اسپیکر اور حکومتی اراکین کا ریفرنس ایک ہی ہے، اس لیے 6 ایم این ایزکی طرف سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہوچکی ہے۔ ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین کا ریفرنس خارج کردیا ہے اور عمران خان کےخلاف اسپیکرکاریفرنس برقرار ہی ہے جس کی سماعت29 اگست کوہو گی۔